ہلیال:12؍مارچ (ایس اؤ نیوز)شیر کا چمڑا فروخت کرنےکی کوشش کے الزام میں پولس نے ایک شخص کو گرفتار کرتےہوئے شیر کاسر اور چمڑا ضبط کرلیاہے۔
ملزم کی شناخت شہر کے مہادیو نارائن تیرگاؤنکر بتائی گئی ہے۔ ملزم مہادیو شیرکا چمڑا لےکر ناگجری دیہات کی طرف جانے کے دوران پولس نے گرفتارکرلیا۔ کارروائی میں چک منگلور فاریسٹ محکمہ کا پٹرولنگ عملہ بھی شریک تھا۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیاگیا ہے۔ ملزم سے موٹر بائک ضبط کرلی گئی ہے۔
پولس فاریسٹ پٹرولنگ دستہ کے پی ایس آئی شوبھا آر ، عملہ ایچ دیوراج، سی ایچ کرشنا راج ارس، ڈی ایچ دنیش ، ہیماوتی ، تماشٹی کارروائی میں شریک رہنے کی فاریسٹ زونل آفیسر مہیش ہیرے مٹھ نےجانکاری دی ۔